2دوشیروں کی موت، محکمہ جنگلات کے 4 عہدیدار معطل

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں دو شیروں کی موت پر محکمہ جنگلات کے چارعہدیداروں بشمول فاریسٹ ڈیویثرنل آفیسر اور فاریسٹ رینج آفیسر کو معطل کردیاگیا۔شیروں کی یہ اموات حال ہی میں ضلع کے دھاری گاوں موضع میں ہوئی تھی۔اس سلسلہ میں پرنسپال چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ آرایم ڈوبریال نے احکام جاری کئے ہیں۔

ان احکامات کے مطابق کاغذنگر ایف ڈی او مسٹرٹی وجئے بابو اور ایف آراو وینوگوپال کو شیروں کے تحفظ میں لاپرواہی پر معطل کردیاگیا۔فیلڈ ڈائرکٹرکوال ٹائیگرریزرو ایس شانتارام کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ کی بنیاد پر یہ معطلی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ان عہدیداروں نے، شیروں کی نقل وحرکت کو ریکارڈ کرنے کے لئے اپلی کیشن ایم۔اسٹریپس کا استعمال نہیں کیا۔وہ شیروں کے علاقوں کے حالات کا تجزیہ نہیں کرپائے۔جنگلات میں قبضوں کو روکنے میں بھی وہ ناکام رہے تاہم انہوں نے پودے لگائے بغیر بل پیش کئے۔اینمل ٹریکرس کی تنخواہوں کے بلز کے ادخال میں بھی انہوں نے تاخیر کی۔

اسی دوران ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نیرج کمار نے کاغذنگر ڈپٹی آراوپوشٹی ور ایف بی او سریکانت کو فرائض میں لاپرواہی پر معطل کردیا۔ان عہدیداروں نے دوشیروں کی لاشیں پائی جانے پر اعلی حکام کو اس با ت کی اطلاع نہیں دی۔مقامی چرواہوں نے حکام کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *