چندرشیکھرراو، تلنگانہ میں کانگریس حکومت کو گرانے کی کررہے ہیں سازش _ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو چوکس رہنے بنڈی سنجے کا مشورہ

[]

کریم نگر _ 14 جنوری ( اردولیکس) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف منسٹر و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو، تلنگانہ کی کانگریس حکومت کو گرانے کے لیے بڑے پیمانے پر سازش کر رہے ہیں۔

 

کریم نگر ایم پی آفس میں بنڈی سنجے کی موجودگی میں مناکنڈورو کے کئی کانگریس اور بی آر ایس لیڈر وں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چندرشیکھرراو پر کانگریس سے ایم ایل ایز کو خریدنے کے لیے منصوبہ بنانے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ارکان اسمبلی سے سودے بازی کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے ریمارک کیا کہ چندرشیکھرراو کی سازشوں اور چالوں سے پارلیمنٹ کے انتخابات کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے۔چندرشیکھرراو کانگریس حکومت کو گرانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کا الزام بی جے پی پر ڈالنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ کانگریس لیڈران نامناسب پروپگنڈہ کررہے ہیں کہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہیں

بنڈی سنجے نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ چوکس رہیں اور انٹلی جنس کو تیز کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *