[]
نئی دہلی: کانگریس نے چہارشنبہ کو کہا کہ پارٹی قیادت کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے لیکن اس تقریب کا اہتمام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کررہے ہیں۔ اس لیے پارٹی رہنماؤں نے اس پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہاکہ “کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا۔ کروڑوں ہندوستانی بھگوان رام کی پوجا کرتے ہیں۔ ’’
مذہب ہمیشہ سے کسی شخص کا ذاتی معاملہ رہا ہے لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس نے ایودھیا میں رام مندر کو کئی سالوں میں ایک سیاسی پروجیکٹ بنا دیا ہے اور صرف انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے آدھے تعمیر شدہ مندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ “سال 2019 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اور لوگوں کے عقیدے کا احترام کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے، محترمہ گاندھی اور مسٹر ادھیر رنجن نے اس تقریب کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس کی دعوت کو احترام کے ساتھ مسترد کر دیا۔”