مالدیپ کیلئے اِیز مائی ٹرپ کی تمام فلائٹ بکنگس معطل

[]

نئی دہلی: مالدیپ کے بائیکاٹ کی ان لائن مہم کے بیچ اِیز مائی ٹرپ نے جس کا ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں ہے‘ مالدیپ کے لئے تمام فلائٹ بکنگس روک دی ہیں۔

ہندوستان اور وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف مالدیپ کے 3 وزرا کے اہانت آمیز ریمارکس کے جواب میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

تینوں نے وزیراعظم مودی کے حالیہ دورہ لکشادویپ کے حوالہ سے یہ ریمارکس کئے تھے۔

حکومت مالدیپ تینوں کو معطل کرچکی ہے۔ سفری ویب سائٹ اِیز مائی ٹرپ 2008 میں قائم ہوئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *