کے ٹی آر بورا بنڈہ کے مسلم خاندان کے گھر پہنچ گئے، ابراہیم خاں کی دعوت قبول کرلی (ویڈیو)

[]

حیدرآباد: بی آر ایس پارٹی ورکر ابراہیم خان نے اپنے مکان واقع بورا بنڈہ میں کارگزار صدر بی آر ایس کو مدعو کیا تاکہ نہ صرف ان کے بصارت و سماعت سے محروم بچوں کو امداد حاصل ہوسکے بلکہ انھیں نئے سال کی آمد پر مبارکباد دی جاسکے۔

2 جنوری 2024ء کو ابرہیم خان نے سابق وزیر کے تارک راما راؤ کو سوشل میڈیا ایکس پر نئے سال کی مبارکباد دی۔ ابراہیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں بی آر ایس حکومت نے ریاست کی ترقی کے لیے شب و روز کام کیا، تاہم بدقسمتی سے اسمبلی انتخابات میں اسے کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

خان نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ برس فلم میں وقفہ کے مانند تیزی سے گزر گئے۔ خان نے کہا کہ گزشتہ دس برس میں ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ ضیافت رکھی گئی۔ ابراہیم خان، جو بورا بنڈہ میں چشموں (یعنی عینکوں) کی دکان چلاتے ہیں، اپنے ٹوئٹ میں کے تارک راما راؤ کو اپنے گھر مدعو کیا تھا۔

بی آر ایس پارٹی ورکر خان کی نیک خواہشات پر کے ٹی آر نے ان سے اظہارِ تشکر کیا۔ واضح ہو کہ کے ٹی آر آج وعدہ کے مطابق ابراہیم خان کے گھر پہنچے، جہاں خان کے افرادِ خاندان نے ان کا گرمجوشانہ خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے ابراہیم خان کے افرادِ خاندان کے ساتھ کھانا کھایا۔

خان نے کے ٹی آر کو اطلاع دی کہ ٹوئٹر (موجودہ ایکس) پر ان کے معذور بچوں کی پنشن کے لیے درخواست منظور ہوئی۔ عہدیداروں نے فوری طور پر کارروائی کی۔ اس موقع پر سابق وزیر کے تارک راما راؤ، خان کے خاندان کے معاشی حالات سے واقفیت حاصل کی اور ضیافت پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ کے تارک راما راؤ، خان کے بچوں کے علاج معالجہ کے لیے آگے آئے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ایک عام آدمی کی جانب سے خدمات کے اعتراف میں انہیں مدعو کیے جانے پر کہ انھوں نے دورانِ اقتدار منصبی فرائض انجام دیئے تھے، انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

اس طرح کے واقعات عوامی زندگی میں نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، جس سے ان کے کمٹمنٹ میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور وہ مزید تندہی اور لگن سے کام کرتے ہیں۔ کے تارک راما راؤ کے ہمراہ مقامی رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ بھی موجود تھے۔ کارکن ابراہیم خان کے گھر پر کے ٹی آر کی آمد پر ہزاروں کی تعداد میں عوام اور ان کے چاہنے والے جمع ہوگئے تھے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *