[]
ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والی 21 سالہ ایم پی حنا روہیٹی کلارک نے ایوان کے اندر روایتی ’حکا‘ رقص پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔
حنا کا تعلق نیوزی لینڈ کے اصل باسیوں کی نسل سے ہے۔منتخب ایوان کے دوسرے ارکان نے نوخیز رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ہم آواز ہو کر زور دار جنگی نعرے بلند کئے۔
میں اپنے آبا واجداد کی طرح وہی نعرے لگا رہی ہوں جو انہوں نے دنیا کے سب سے بڑی سمندری سفر پر روانہ ہوتے وقت بلند کیے۔۔۔’’ہم آ گئے ہیں، ہم پہنچ چکے ہیں، ہم سمندری سفر شروع کر لیا ہے۔‘‘
نیوزی لینڈ کے ’اصلی النسل‘ سلسلے سے تعلق رکھنے والی حنا روہیٹی کلارک ملک کی کم عمر ترین ایم پی ہیں۔ ملک کی 170 سالہ تاریخ میں وہ سب سے کم عمر رکن ہیں۔ اس سے قبل جیمز اسٹوریٹ ورٹلی کو 1853 میں رکن منتخب کیا گیا۔ اس وقت ان کی عمر بیس برس اور سات ماہ تھی۔
’حکا‘ نامی رقص دراصل جنگی نعرے لگاتے ہوئے کیا جانے والا رقص ہےجو نیوزی لینڈ کے اصلی النسل مآوری کیا کرتے تھے۔ ’حکا‘ رقص مل کر جسمانی حرکات وسکنات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
اس دوران تشدد آمیز اشاروں کئے جاتے ہیں اور رقص کے دوران لے کے ساتھ لگائے جانے والے نعروں کو جسمانی حرکات وسکنات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاتا ہے۔