کانسٹیبلس کے تقررات کے عمل کو چار ہفتوں میں مکمل کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

[]

تلنگانہ ہائی کورٹ نے کانسٹیبل کے تقررات میں حائل رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں ۔  ہائی کورٹ کی  ڈویژن بنچ نے جمعرات کو سنگل بنچ کی طرف سے امیدواروں کو چار نشانات شامل کرنے کے احکامات کو مسترد کردیا اور ڈیویژن بنچ نے حکم دیا کہ تقررات کا عمل چار ہفتوں میں مکمل کیا جائے، جس سے 15,640 کانسٹیبل کی جائیدادوں کو پر  کی راہ ہموار ہو گی۔

پولس ریکروٹمنٹ بورڈ نے تلنگانہ میں کانسٹیبلس کے 16,604 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں سول، اے آر وغیرہ شامل ہیں اور اہلیت کے امتحانات کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں  15,640 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے 30 اپریل 2023 کو کانسٹیبل کے فائنل تحریری امتحانات کا انعقاد کیا اور 4 اکتوبر کو نتائج جاری کئے۔

 

تاہم کئی امیدواروں نے ہائی کورٹ سے رجوع یوتے ہوئے کہا کہ تحریری امتحان میں چار سوالات غلط دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے 4 نشانات دینے کی درخواست کی اس پر سماعت کرنے والے سنگل جج  نے تقررات پر روک لگا دی۔ چار نمبروں کو شامل کرنے کا حکم دیا گیا۔ جس کی وجہ سے ملازمتوں کے لیے منتخب امیدواروں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کو ڈویژن بنچ سے رجوع کیا۔ آج ڈویژن بنچ عدالت نے  تقررات کی اجازت دے دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *