جنوری میں 16 دن بینک بند رہیں گے، دیکیھیں فہرست

[]

نئی دہلی: نیا سال 2024 شروع ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے سال 2024 کے لیے بینک تعطیلات  کی فہرست جاری کردی ہے۔ جس کے تحت ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی کئی دن کی بینک تعطیلات ہوں گی۔

 آر بی آئی نے قومی سطح پر بینک چھٹیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ آر بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق جنوری کے مہینے میں مکر سنکرانتی، یوم جمہوریہ کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں ہونے والے تہواروں کی وجہ سے بینک 16 دن تک بند رہیں گے۔

ایسی حالت میں بینکنگ سے متعلق کسی بھی کام کے لیے بینک جانے سے پہلے چیک کرلیں کہ بینک بند ہے یا نہیں۔ کیونکہ اگر بینک چھٹیاں ہیں تو آپ بینک سے متعلق کوئی کام نہیں کر پائیں گے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ جنوری کے مہینے میں بینکوں کی چھٹیاں کب ہونے والی ہیں۔

جنوری 2024 میں بینک کی ہفتہ وار چھٹیاں

  • 7 جنوری 2024: اتوار کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔
  • 13 جنوری 2024: مہینے کے دوسرے ہفتہ اور لوہری کی وجہ سے ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔
  • 14 مئی 2024: اتوار کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔
  • 20 جنوری 2024: اتوار کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔
  • 27 جنوری 2024: مہینے کے چوتھے ہفتہ کی وجہ سے ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔
  • 28 جنوری 2024: اتوار کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔

مختلف تہواروں کے موقع پر ملک میں ریاستی سطح پر جنوری میں بینک بندرہیں گے

  • یکم جنوری 2024: نئے سال کے موقع پر ملک بھر میں بینک بند رہے۔
  • 11 جنوری 2024: میزورم میں مشنری ڈے کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔
  • 12 جنوری 2024: مغربی بنگال میں سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔
  • 15 جنوری 2024: بنگلورو، چنئی، گنگٹوک، گوہاٹی، حیدرآباد، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں اتراین پنیکال/مکر سنکرانتی/ماگھے سنکرانتی/پونگل/ماگھ بیہو کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔
  • 16 جنوری 2024: مغربی بنگال، آسام اور چینائی میں تھروولوور ڈے پر بینک بند رہیں گے۔
  • 17 جنوری 2024: گرو گوبند سنگھ جینتی کے موقع پر پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں بینک بند رہیں گے۔
  • 23 جنوری 2024: نیتا جی سبھاش چندر بوس جینتی کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بینک بند رہیں گے۔
  • 25 جنوری 2024: ہماچل پردیش کے ریاستی دن، چائی پوسم/ حضرت علیؓ کے یوم پیدائش کے موقع پر ہماچل، چینائی اور کانپور میں بینک بند رہیں گے۔
  • 26 جنوری 2024: یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔
  • 31 جنوری 2024: آسام میں می-ڈیم-می-فی کے دن بینک بند رہیں گے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بینک کی چھٹیوں کے دوران آپ آن لائن، UPI، موبائل بینکنگ اور ATM کے ذریعے رقم کا لین دین کرسکتے ہیں۔ یہ تمام خدمات بغیر کسی رکاوٹ کے چلتی رہیں گی، کیونکہ بینک کی چھٹیوں کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *