’ہم نے عوامی بہبود کا راستہ چنا، ہمیں جیل جانا پڑے گا'، کیجریوال

[]

اروند کیجریوال نے اتوار کو پارٹی کی قومی ایگزیکٹو اور 12ویں قومی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی اور کہا کہ ملک میں پہلی بار عوام کو ’عآپ‘ کی شکل میں ایک صحیح متبادل  ملا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو پارٹی کی قومی ایگزیکٹو اور 12 ویں قومی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ ورچوئل میڈیم کے ذریعے ہونے والی دونوں میٹنگوں میں ملک بھر سے پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی، جب کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور نیشنل آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک خود موجود رہے۔

اس دوران عام ٓدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو پچھلے 12 سالوں میں بے مثال کامیابی ملی ہے۔ ہم نے وہ کام کر دکھایا جو دوسری جماعتیں 75 سال میں بھی نہیں کر سکیں۔ پنجاب میں عآپ کی حکومت نے پچھلے دو سالوں میں جو کام کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر مکمل  ریاستوں  میں ہماری حکومت ہو  تو ہم بہت تیزی سے کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عآپ نے صرف 10 سالوں میں قومی سیاست میں بہت متاثر کن اثر ڈالا ہے۔ ملک میں پہلی بار اپوزیشن جماعتیں ا سکولوں اور ہسپتالوں کی بات کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔ اب ان لوگوں نے ہمارا لفظ “گارنٹی” اور ہمارا منشور بھی چرا لیا ہے۔ اب یہ لوگ ’’مودی کی گارنٹی‘‘ اور ’’کانگریس کی گارنٹی‘‘ بھی کہنے لگے ہیں۔ ان لوگوں نے عوام کو گارنٹی دی لیکن کسی نے پوری نہیں کی کیونکہ ان کی نیتیں ٹھیک نہیں جب کہ ہم اپنی تمام ضمانتیں پوری کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پانچ رہنما جو جیل میں ہیں ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر بہت فخر ہے۔ اگر آپ بچوں کو اچھی تعلیم دینے اور غریبوں کا مفت علاج کرنے کی بات کرتے ہیں تو آپ کو جیل جانا پڑے گا اور ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں پہلی بار لوگوں کو ان جماعتوں کا مناسب متبادل ملا اور لوگ کام کی سیاست کو پسند کرنے لگے۔ پچھلے 75 سالوں سے ان دونوں پارٹیوں نے یکے بعد دیگرے پنجاب پر حکومت کی اور ریاست کو ایسا بنا دیا کہ نوجوان، تاجر، عوام اور کسان سب ناخوش تھے۔ پنجاب میں دو سال کے اندر جو کام ہوا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ اگر مکمل  ریاستوں  میں ہماری حکومت ہو تو عام آدمی پارٹی کتنی تیزی سے کام کر سکتی ہے۔ آج پنجاب کے کئی علاقوں میں اس سے زیادہ کام ہوا ہے جتنا ہم نے 8-9 سالوں میں دہلی میں کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *