رام مندر میں ’پران پرتشٹھا‘ کے وقت مسلمان جشن منائیں اور مسجدوں میں عبادت کریں! آر ایس ایس لیڈر کی اپیل

[]

اتوار کو راجدھانی دہلی میں آل انڈیا ریڈیو کے رنگ بھون آڈیٹوریم میں کتاب ’رام مندر، راشٹرا مندر – ایک مشترکہ ورثہ (کچھ ان سنی باتیں)‘ کتاب کے اجراء کے پروگرام میں اندریش کمار نے کہا کہ ’’جسے بے زبان کی زبان کا بھی علم ہے، وہی خدا ہے، وہی پرمیشور ہے، وہی گاڈ ہے، وہی رام ہے!‘‘

انہوں نے کہا ’’ملک بھر سے یہاں آنے والے لوگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، اسی لیے سر سنگھ چالک موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ہم سب کا ڈی این اے ایک ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *