کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ

[]

حیدرآباد: سی پی آئی تلنگانہ کے رکن اسمبلی کے سامباشیواراو نے دعوی کیا کہ کمیونزم کبھی نہیں مرے گا۔

سی پی آئی کی یوم تاسیس تلنگانہ کے ضلع کھمم میں منائی گئی۔اس موقع پر پویلین گراونڈ سے وجئے ڈیری تک مارچ نکالاگیاجس میں پارٹی کے کارکنوں اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل پر جدوجہد کی ذمہ داری کمیونسٹوں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ تمام کمیونسٹ جماعتیں متحد ہوں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *