[]
مہر خبررساں ایجنسی نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت میں اضافے کے بعد یمنی فوج نے اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کا اعلان کردیا تھا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران یمنی فوج نے صہیونی علاقوں پر میزائل حملوں کے علاوہ اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں کو بھی بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا تھا۔
تازہ ترین خبر کے مطابق مصری ویب سائٹ القاھرہ الاخباریہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے حملوں کے پیش نظر پہلی مرتبہ صہیونی حکام نے ایلات بندرگاہ کو کشتیوں سے مکمل خالی کردیا ہے۔
دوسری جانب کمپنی سمندری تجارتی کمپنی نے کل رات خبر دی ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کے مغرب میں ایک کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔ واقعے کے بارے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا تھا کہ غزہ پر صہیونی حملوں کے بعد یمنی فوج فلسطینیوں کی مدد کے لئے ہر ضروری اقدام انجام دے گی۔