بحیرہ احمر کے جنوب میں کشتی پر یمن سے میزائل حملہ، امریکی فوج

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کے جنوب میں کشتی پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

خطے میں امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی کمپنی مرسک کی زیرملکیت کشتی پر بحیرہ احمر کے جنوب میں میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق حملہ صبح 8 بچے کیا گیا۔ ایکس کے صفحے پر امریکی فوجی کمانڈ نے کہا ہے کہ سنگاپور کے جھنڈے کے ساتھ کشتی بحیرہ احمر کے جنوب سے گزررہی تھی۔ کشتی میں سوار اہلکاروں کی جانب سے مدد کی درخواست کی گئی جس کے بعد امریکی کشتیوں نے مثبت جواب دیا۔

سینٹکام کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی کشتی یو ایس ایس گریولی نے یمن کی طرف سے فائر کئے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق حملے میں مال بردار کشتی اور اس میں سوار افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *