[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی کرنل کوبی ماروم نے جنرل رضی موسوی کی شہادت پر ایران کے رد عمل کے بارے میں مزید کہا کہ ایران شام یا سمندر سے شدید حملوں کے ذریعے ردعمل دے سکتا ہے یا بیرون ملک ہمارے اعلیٰ حکام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید اعتراف کیا کہ ہم شمال میں ایک حقیقی سٹریٹیجک بحران سے دوچار ہیں۔ حزب اللہ نے سرحدی پٹی میں ہزاروں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔
ہمیں ایمانداری سے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اسرائیل حقیقت خطرے کو روکنے اور بدلنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔