[]
کنووکیشن سے متعلق تمام فیصلے کورٹ میں لیے جاتے ہیں، لیکن اس بار یونیورسٹی کی جانب سے کورٹ کی میٹنگ اجازت مانگی گئی، جو گورنر نے نہیں دی۔
راج بھون سے ضروری اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے جادوپور یونیورسٹی کے خصوصی کنووکیشن کی تقریب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ لیکن اگلے اتوار (جس دن خصوصی کنووکیشن ہونا تھا) سالانہ کنووکیشن منعقد ہوگا۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے ہونہار طلباء کو اسناد دی جائیں گی۔ تاہم نامور شخصیات کو اعزازی ڈی لیٹ دینے کا معاملہ فی الحال معطل رہے گا۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کنووکیشن کے انعقاد کیلئے راج بھون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگرراج بھون سے کوئی جواب نہیں ملا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سی وی آنند بوس یونیورسٹی انتظامیہ سے ملنا نہیں چاہتے ہیں۔ تاہم وزیر تعلیم برتیا باسو اتوار کو سالانہ کنووکیشن تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم کو دعوت نامہ مل گیا ہے۔وہ شرکت سے متعلق جلد ہی فیصلہ کریں گےچیئرمین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔
ہر سال 24 دسمبر کوجادو پور یونیورسٹی میں خصوصی کنووکیشن کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کنووکیشن کی تقریب سے قبل کورٹ میٹنگ کی۔ کنووکیشن سے متعلق تمام فیصلے وہیں لیے جاتے ہیں۔ لیکن اس بار یونیورسٹی کی جانب سے کورٹ سے اجازت مانگی گئی، لیکن گورنر نے نہیں دی۔کورٹ کی میٹنگ نہیں ہونے کی وجہ سے خصوصی کانوو کیشن کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے۔راج بھون ذرائع کے مطابق گورنر جادو پور میں طالب علم کی موت کے معاملے میں یونیورسٹی کے موقف سے مطمئن نہیں ہیں۔ اور اسی لیے انہوں نے کنووکیشن کیلئے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
طالب علم کی ہلاکت کے واقعے کے بعد گورنر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ قصورواروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ لیکن ابھی تک اس حکم پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ ملزمان کو بری ہونے تک یونیورسٹیوں اور ہاسٹلز میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ راج بھون کے ذرائع کے مطابق گورنر بوس نے کنووکیشن تقریب کے حوالے سے ابھی تک کسی فیصلے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ راج بھون ذرائع کے مطابق گورنر اس وقت تک کورٹ کی میٹنگ نہیں ہونے دی جائے گی جب تک یونیورسٹی انتظامیہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی۔
تاہم، یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر بدھ دیو سو نے پہلے بتایا تھا کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے حال ہی میں کنووکیشن کے حق میں اپنی رائے دی ہے۔ کنووکیشن بھی ایسا ہی ہوگا۔ تاہم، براتیہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سالانہ کنووکیشن جادوپور میں منعقد ہورہا ہے گرچہ راج بھون نے گرین سگنل نہیں دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;