[]
حیدرآباد: کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد تلنگانہ میں خواتین کے لیے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس دوران بعض خواتین کی جانب سے غیر ضروری بسوں میں سفر کی اطلات ملی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ایک خاتون نے منہ دھونے کے لیے 50 کلومیٹر تک کا سفر کیا۔ بس کنڈکٹر نے بتایا کہ محبوب نگر سے ایک خاتون شاد نگر کے لیے بس میں سوار ہوئی، یہ فاصلہ 50 کلومیٹر کا ہے۔ شاد نگر پہنچنے کے بعد خاتون نے فیس واش سے چہرہ دھویا اور پھر وہی بس میں سوار ہو کر محبوب نگر واپس پہنچی۔
بس کنڈکٹر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی لیکن اس طرح غیر ضروری سفر کرنا درست نہیں ہے۔