[]
ورنگل _ 5 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے ایک گاوں کے سرپنچ نے بیٹی کی محبت کی شادی پر برہم ہو کر اپنے داماد اور اس کے دو دوستوں کے مکانات کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے ا ٹکیلاپلی گاوں میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹکیلاپلی گاوں کے سرپنچ رویندر کی بیٹی کاویا شری،اسی گاؤں کے رنجیت سے محبت کرتی تھی۔ کاویا، جو حسن پرتی کے ایک ہاسٹل میں تھی، گھر والوں کو بتائے بغیر رنجیت کے ساتھ بھاگ کر اس سے شادی کر لی۔ والدین کی شکایت پر حسن پرتی پولیس ان دونوں کو پولیس اسٹیشن لے آئی اور ان سے بات کی۔جب کاویا نے اپنے باپ کے گھر جانے سے انکا رکردیا تو سرپنچ نے برہمی کااظہار کیااوربعد ازاں اس نے اپنے داماد کے ساتھ ساتھ اس کے دوستوں کے مکانات پر بھی حملہ کرتے ہوئے مکانات کو نذرآتش کردیا۔ اس واقعہ کے بعد گاوں میں بھاری پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے