[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی بہادری اور استقامت کی وجہ سے صہیونی فوج مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے خصوصی دستے گولان بریگیڈ کو غزہ سے مجبورا عقب نشینی کرنا پڑا ہے۔
صہیونی چینل 13 کے مطابق اسرائیلی دفاعی مبصر میجر جنرل فایز الدویری نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں فلسطینی جوانوں کی جانب سے صہیونی فوج کو مزاحمت کا سامنا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے اس خصوصی دستے نے علاقے سے عقب نشینی کی ہے۔
گولان بریگیڈ صہیونی فوج کا خصوصی دستہ ہے جس کو مخصوص ٹریننگ دی گئی ہے اور اسرائیل کو اس دستے سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
2014 میں بھی فلسطینی مجاہدین نے اس بریگیڈ کو شدید نقصان پہنچایا تھا اور غزہ پر حملے کے دوران بریگیڈ کے 70 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔