گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اسرائیل کے 40 فوجی زخمی

[]

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اس کے 40 فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق فوج نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 1929 ہوگئی ہے۔

غزہ میں 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اعلان کردہ تعداد 137 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے ایک غیر معمولی حملے کے جواب میں اسرائیل نے تباہ کن بمباری شروع کی اور غزہ پر مکمل محاصرہ نافذ کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں تقریباً 20,000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ممکنہ طور پر ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ اس جنگ کے باعث غزہ کی تقریبا تمام 23 لاکھ کی آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *