معطلی کے خلاف جنتر منتر پر انڈیا اتحاد کا احتجاج

[]

نئی دہلی: اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف انڈیا اتحاد کے لیڈر جمعہ کو یہاں جنتر منتر پر احتجاج کریں گے۔

کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو یہاں وجے چوک میں اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جنتر منتر کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے مودی حکومت پر جمہوریت کو تباہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ ملک میں کثیر الجماعتی جمہوریت ہو۔ اپوزیشن ارکان کو پارلیمنٹ میں صحیح مطالبات پر آواز اٹھانے کے لئے معطل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا “مودی حکومت نہیں چاہتی کہ ایوان چلے۔ جمہوریت میں سوال کرنا ہمارا حق ہے۔ ہم سوال اٹھا رہے ہیں کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں ہونے والی کوتاہیوں پر بیان دینا چاہیے۔

مسٹر کھڑگے نے کہا کہ اپوزیشن وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی کے تعلق سے پارلیمنٹ میں بیان دیں۔ اپوزیشن کے اس مانگ کے تعلق سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور ایوان کی کارروائی سے معطل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘وزیراعظم اور وزیر داخلہ باقی جگہوں پر بات کر رہے ہیں لیکن وہ ایوان میں بیان نہیں دیتے، یہ ایوان کی توہین ہے۔‘‘



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *