ایران اور پاکستان کا سیاحت کے فروغ کے لئے مشہد _کراچی پرواز کا آغاز

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کی شب تابان ائیر لائن کمپنی سے تعلق رکھنے والا ایئربس 320 مسافر طیارہ پاکستانی کے اقتصادی حب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 90 مسافروں کو لے کر اترا اور واپسی کی فلائٹ 102 مسافروں کو لے کر مشہد کے لئے روانہ ہوئی۔ کراچی سے مشہد کے روٹ پر مسافر براہ راست پرواز کے ذریعے کم خرچ اور مختصر وقت پر اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس سیاحتی پرواز کا قابل ذکر پہلو یہ ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر محمد کامران خان ٹسوری تابان ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے ایران کے سرکاری دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ ایران کے صوبہ خراسان رضوی، سیستان و بلوچستان اور تہران کے ساتھ صوبائی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ایرانی حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں جب کہ کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اس سفر میں پاکستانی وفد کے ہمراہ ہیں۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  میں پی آئی اے حکام کے  ساتھ کراچی میں ایران کے قونصل جنرل اور پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر کی موجودگی میں مشہد سے کراچی کے لئے براہ راست پرواز کے آغاز کی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

اس سلسلے میں پاکستان میں تابان ایئرلائنز کے نمائندے عابد بٹ نے IRNA کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق یہ پرواز ہر ہفتے منگل کو ہوگی ۔ یہ پرواز منگل کی رات مشہد کے شہید ہاشمی نژاد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی اور بدھ کی صبح کراچی سے مشہد کے لیے روانہ ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ مشہد ٹو کراچی براہ راست پرواز کے آغاز کے ذریعے ایران کے مذہبی مرکز اور پاکستان کے اقتصادی مرکز کے درمیان سفر میں آسانی پیدا ہونے سے دونوں ممالک کےعوام میں مزید دوستی کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت ملے گی۔

عابد بٹ نے کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل کی مشہد-کراچی پرواز کے آغاز کی تیاریوں کو آسان بنانے کے لیے تعاون کو سراہتے ہوئے مزید کہا: دونوں پڑوسی ممالک کے اہم شہروں کے درمیان براہ راست پروازوں میں اضافہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک بنیادی حکمت عملی اور مفید کاروباری سرگرمی ہے۔

واضح رہت کہ اس پرواز کے آغاز سے ایران اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ ایران ایئر کی تہران اور کراچی کے درمیان ہفتے میں ایک بار راؤنڈ ٹرپ فلائٹ ہوتی ہے۔ “تابان” ایئر لائن کی بھی مشہد-لاہور سے ہفتے میں ایک براہ راست پرواز ہے اور ماہان ایئر لائن کمپنی کی بھی ہفتے میں ایک براہ راست تہران-لاہور پرواز پہلے سے آپریشنل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *