[]
نئی دہلی: گورنر کیرالا عارف محمد خان کے قافلہ کو روکتے ہوئے حملہ کی کوشش کی گئی۔عارف محمد خان جب اپنی گاڑی میں جا رہے تھے تو بعض نوجوان نعرے لگاتے ہوئے ان کی گاڑی کے سامنے آگئے۔
گاڑی اس وقت برق رفتاری سے گزر رہی تھی، عارف محمد خان نے اپنی گاڑی رکوا دی اور باہر نکل کر کہا اگر ان میں ہمت ہے تو آکر ان پر حملہ کریں۔وہ ان نوجوانوں کے طرف آگے بڑھ رہے تھے۔
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف منسٹر پنارائی وجین کی ہدایت پر ‘غنڈوں’ کے ذریعہ انہیں جسمانی طور پر چوٹ پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
ترواننتا پورم سے پیر کی شام جب گورنر خان دہلی جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے ہوائی اڈہ پر جا رہے تھےکہ یہ واقعہ پیش آیا۔
SFI g.o.o.n.s tried to attack Kerala Governor Shri Arif Mohd Khan….
He stopped his car.. came out of it and asked them to come and attack him if they had guts….
Communists tasting their own medicine…. pic.twitter.com/WAN2xREN19
— Yuvraj Gokul (@yuvrajsays) December 11, 2023