ہتھیاروں سے لیس ایک گروپ کا ملے پلی میں جوس سنٹر پر حملہ

[]

حیدرآباد: مہلک ہتھیاروں سے لیس افراد پر مشتمل ایک گروپ نے اتوار کی شب شہر کے ملے پلی علاقہ میں ایک جوس سنٹر میں توڑ پھوڑ کی۔

اس گروپ کے افراد جو شہر کے ایک بدنام زمانہ ہسٹری شیٹر کے ساتھی بتائے گئے ہیں.

تقریباً نصف شب کے قریب ”سمر لینڈ جوس سنٹر“ گئے اور سنٹر میں توڑ پھوڑ کی۔

جوس سنٹر کے مالک عمر نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور پولیس کو بتایاکہ اس گینگ میں شامل ایک شخص، تلوار لہرارہا تھا جبکہ دیگر 3 افراد کے پاس خنجر تھے۔ حبیب نگر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *