[]
حیدرآباد _ 10 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کے مینجینگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے نظام آباد ضلع کے بودھن ڈپو کی بس میں سوار ایک برقعہ پوش خاتون سے کنڈیکٹر کی جانب سے 90 روپے ٹکٹ لینے کے معاملے کا سخت نوٹ لیا ہے
آج صبح سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک برقعہ پوش خاتون بس کنڈیکٹر سے ٹکٹ کی رقم لینے پر بحث کررہی ہے خاتون نے کنڈیکٹر کو بتایا کہ خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت کانگریس نے فراہم کی ہے ایسے میں ان سے ٹکٹ کیوں لیا گیا۔
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد وی سی سجنار نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور متعلقہ بس کنڈیکٹر کی خدمات کو ڈپو اسپیر میں منتقل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ تحقیقات میں سچ ثابت ہوتا ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
నిజామాబాద్ జిల్లా బోధన్ డిపో పరిధిలో ఒక మహిళకు టికెట్ జారీ చేసిన ఘటనపై విచారణకు ఆదేశించాం. సంబంధిత కండక్టర్ ను డిపో స్పేర్ లో ఉంచడం జరిగింది. విచారణ అనంతరం ఆయనపై శాఖపరమైన చర్యలను సంస్థ తీసుకుంటుంది.
— VC Sajjanar – MD TSRTC (@tsrtcmdoffice) December 10, 2023
Zabardasti muslim khawateen se Ticket Lene wala conductor RTC…Bus @revanth_anumula pic.twitter.com/KL5vUI5RIC
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) December 10, 2023