اسرائیل نے حماس کے خلاف لڑائی دوبارہ شروع کی، غزہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

[]

یروشلم/غزہ: اسرائیل نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف لڑائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ یہ اطلاع اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں دی۔

آئی ڈی ایف نے حماس پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی اور اسرائیلی علاقے میں فائرنگ کرنے کا الزام لگایا۔

جمعہ کی صبح غزہ کی سرحد کے نزدیک دو اسرائیلی قصبوں میں راکٹ سائرن بجایا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان 24 نومبر کو جنگ بندی کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔

آئی ڈی ایف نے بعد میں تصدیق کی کہ اس کے فضائی دستوں نے اسرائیل کی طرف داغے گئے راکٹ کو روک لیا۔ حملے کے بعد، IDF سے منسلک ہوم فرنٹ کمانڈ نے ملک کے کچھ علاقوں میں شہریوں کے لیے ہدایات کو سخت کر دی ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح سات بجے (0500 GMT) ختم ہو گیا۔

دریں اثناء، غزہ میں جمعہ کی صبح زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *