[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جنین کیمپ پر حملہ کرکے متعدد مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا۔
سرایا القدس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں جنین بٹالین کے ہمارے جوانوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے پوری طاقت سے جواب دیا۔
مذکورہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہماری فورسز نے غاصب حملہ آوروں کے راستے میں کمین لگا کر دشمن کو جانی نقصان پہنچایا۔ مجاہدین نے دشمن کے فوجیوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ ہمارے جوانوں کی طرف سے حارہ الدمج میں صیہونی فوج کے راستے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا۔
دوسری جانب حماس نے قابض اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ساتھ الاقصیٰ طوفانی جنگ کے تناظر میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں صہیونی دشمن اور اس کے جرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے جنین کیمپ کے مکینوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے فلسطینی قوم اور اس علاقے کے جوانوں اور مزاحمتی بٹالین سے جوابی کاروائیوں میں تیزی لانے کی اپیل کی ہے۔