لکھنؤ کوچنگ آتشزدگی میں 15 اموات؛ ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

ملکارجن کھڑگے نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’لکھنؤ کے کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی ہے، جو کہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

i

user
google_preferred_badge

لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں پیر کی دوپہر ایک کمرشیل کمپلیکس میں شدید آگ لگ گئی۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 15 بچوں کی موت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آگ عمارت میں چل رہے ایک کوچنگ سنٹر میں لگی، جس کے بعد پوری عمارت آگ کی زد میں آ گئی۔ اس عمارت میں پیٹ شاپ، لائبریری، گیمنگ زون اور کوچنگ سنٹر چل رہا تھا۔ اب اس ہولناک واقعے پر سیاسی لیڈران کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’لکھنؤ کے کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی ہے، جو کہ انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ کانگریس پارٹی تمام سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ حکومت اور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ متاثرین کو جلد سے جلد مناسب معاوضہ اور امداد فراہم کی جائے۔‘‘

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’لکھنؤ کے کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کے حادثے میں کئی لوگوں کی موت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔‘‘

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ ’’لکھنؤ کے ایک کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کے باعث جنہوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں، انہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہماری گہری تعزیت ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’حکومت زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنائے۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس کے پیچھے کی وجوہات کی ایمانداری سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ بچے کسی کے بھی گھر کے ہو سکتے تھے۔ ہماری سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ مستقبل میں ایسے دردناک حادثات سے بچا جا سکے۔‘‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’’لکھنؤ کے ایک کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے کئی طلبہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور مرحومین کی روحوں کو سکون عطا فرمائے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ریاستی حکومت سے گزارش ہے کہ زخمیوں کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا مناسب انتظام کیا جائے۔ میں کانگریس کے ساتھیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *