وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ گھر بیٹھے دستیاب ڈیجیٹل خدمات کے لیے عوام کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے اور نئے آدھار ایپ کی مقبولیت اس تبدیلی کی واضح مثال ہے۔ اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس دونوں پلیٹ فارم پر دستیاب اس ایپ کو شہریوں کی روزمرہ زندگی آسان بنانے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے صارفین موبائل نمبر اور پتہ اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ اپنی شناخت محفوظ انداز میں ظاہر، شیئر اور تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔ حکومت کے مطابق ایپ میں رازداری اور تحفظ کو خاص اہمیت دی گئی ہے، جس سے صارفین کو ایک محفوظ اور آسان شناختی نظام میسر آتا ہے۔
