انجمن ترقی اردو کریم نگر کے زیر اہتمام مرحوم عبدالصمد نواب سابق معتمد عمومی انجمن ترقی اردو کی یاد میں کل ہند مشاعرہ و تہنیتی تقریب کا ایس۔ایف۔ایس۔گارڈن کریم نگر میں کامیاب انعقاد، صدرنشین ریاستی اردو اکیڈیمی طاہر بن ہمدان کی خصوصی شرکت اور مخاطبت۔
کریم نگر 22/جون- انجمن ترقی اردو کریم نگر کے زیر اہتمام مرحوم عبدالصمد نواب سابق معتمد عمومی انجمن ترقی اردو کریمنگر کی یاد میں صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر سرور شاہ بیابانی کی زیر صدارت اورمعتمد عمومی انجمن محمد سراج مسعود کی زیر نگرانی۔ایس۔ایف۔ایس۔گارڈن،رضوی چمن کریمنگر میں کل ہند مشاعرہ و تہنیتی تقریب کا شاندار و کامیاب انعقاد عمل میں لایاگیا۔
اس موقع پر ریاستی صدرنشین اردو اکیڈیمی طاہر بن ہمدان نے اپنے خصوصی خطاب میں مرحوم عبدالصمد نواب کے ساتھ اپنے گہرے مراسم و تعلقات کی یاد کو تازہ کرتے ہوے مرحوم کو ایک خوش مزاج،ملنسار،نیک فعال،کارکرد شخصیت کے حامل اور مخلص اردو کے سپاہی قرار دیتے ہوے انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انھوں نے اپنا سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوے کہا کہ اردو کسی ایک مذہب یا ڈات کی ذبان نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان اور ملک بھر میں سب سے زیادہ بولی پڑھی جانیوالی زبان ہے
۔تلنگانہ حکومت ریاستی وزیر اعلی اے۔ریونت ریڈی کی قیادت میں اردو کی ترقی،ترویج،بقا،ارتقا،کیلیئے ممکنہ اقدامات انجام دے رہی ہےانھوں نے انجمن ترقی اردو کریمنگر کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اس مشاعرہ نے انھی ان کے بچھڑے ہوے ایک اردو سپاہی کی یاد کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔۔
جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔انھوں نے مرحوم صمد نواب کے ادھورے خواب کو تکمیل کرنے ان کے چھوڑے ہوے مشن کو مکمل کرنے اپنی اور حکومت کی جانب سے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات مالی امداد و تعاون فراہم کرنے کا تالیوں کی گونج میں اعلان کیا۔اپنی تقریر میں انھوں نے اردو بچاو تحریک کے دوران اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی زکر کیا۔انھوں نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد بالخصوص ایس۔ایس۔سی
،انٹرمیڈیٹ میں نمایاں نشانات حاصل کرنے والے طلباء میں توصیفی اسنادات۔و مومینٹوز کی تقسیم پر خوشنودی و مسرت کا اظہار کرتے ہوے انجمن ترقی اردو کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوے اپنی طرف سے ہر ممکنہ اقدام کا تیقن دیا۔
بعد ازاں حافظ مطہیر الدین کی تلاوت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوا۔مہمان شعراکرام حامد بھساولی(بھساول)،الطاف ضیاء، عمران راشد،(مالیگاوں)،نعیم فراز،نسیم نواز(امراوتی)،داود اسلوبی(ورنگل)،ٹپیکل جگتیالی(جگتیال)، نے اپنے تازہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔حامد بھساولی۔اور الطاف ضیاء نے مشاعرہ لوٹ لیا۔
سامعین ان مہمان شعراء کو باربار سماعت کرتی رہی۔جبکہ مقامی شاعر مہیمن راحل کریمنگر ی نے بہ حسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔دریں اثناء معتمد عمومی محمد سراج مسعود نے انجمن ترقی اردو کی سماجی، ملی۔ادبی خدمات پر مبنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ حافظ صادق علی احمد،اور حافظ عبدالمجید اشتیاق کنوینرس مشاعرہ کے علاوہ عبداللہ اسد،سعادت علی صدیقی،امام الدین، حافظ مطہیر الدین ، محمد علی خالد ، عبدالاحد نوید ، افضل پاشاہ نے سامعین کا استقبال کیا اور مشاعرہ کی کامیابی میں مکمل اعانت کی۔قبل ازیں آلفورس تعلیمی ادارہ جات چیرمین نریندر ریڈی نے اپنے خطاب میں ۔انجمن ترقی اردو کریمنگر کی ادبی۔فلاحی، خدمات کی زبردست سراہاناکی۔اپنی طرف سے بھی ممکنہ تعاون پیش کیا۔اس موقع پر ڈویژن نمبر 65 کے نو منتخبہ کارپوریٹر محسن محی الدین کی شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی
۔قبل ازیں ایس۔ایس۔سی۔و انٹر میڈیٹ امتحانات میں نمایاں نشانات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں توصیفی اسنادات،مومینٹوز سے نوازتے ہوے ان کی حوصلہ افزائی کی گئ۔ایس۔ایف۔ایس۔گارڈن رضوی چمن کریمنگر اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کرررہاتھا۔رات دیر گئے صدر انجمن سرور شاہ بیابانی کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر سینئر سیٹزن ویلفیئر آرگنائزیشن ذمہ دار انجینئر محمد نسیم ، سینئر جرنلسٹ شفیق احمد اطہر، نثار احمد، ریاض علی رضوی، سید شاکرالصمد ، سپریم جاوید، عبدالجمیل کے علاوہ سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
