ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، تہران-واشنگٹن مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق مفاہمتی یادداشت اور بعض دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اچھے ہمسائیگی کے اصولوں اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و ثقافتی مشترکات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں استحکام، ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *