
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر جوابی حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح صہیونی حکومت کی جانب سے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر میزائل داغے گئے جس کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے کاروائی کرتے ہوئے صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
