
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب میزائل داغا گیا ہے۔
المیادین کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمن کی سمت سے ایک میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کیا گیا، جس کے بعد متعلقہ سکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے۔
صہیونی فوج نے بھی اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ مذکورہ میزائل یمن سے داغا گیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل کا رخ مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصے کی جانب تھا۔
دوسری جانب یمن کے سرکاری یا عسکری ذرائع کی جانب سے اس دعوے کی تاحال نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے آیا ہے۔
