محمد عبدالمجید کی باوقار سبکدوشی، 43 سالہ شاندار پولیس سروس مکمل

سب انسپکٹر محمد عبدالمجید کی باوقار سبکدوشی، 43 سالہ شاندار پولیس سروس مکمل۔

حیدرآباد۔31/مئی(سفیرنیوز/صدائے حسینی)جناب محمد عبدالمجید فرزد جناب عبد الکریم نے 13 فروری 1984 کو محکمۂ پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ ابتدائی طور پر ان کی تعیناتی سلطان بازار پولیس اسٹیشن میں ہوئی جہاں انہوں نے تقریباً 11 سال تک دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دیں بعد ازاں ان کا تبادلہ مشیرآباد پولیس اسٹیشن کیا گیا۔ اپنی طویل ملازمت کے دوران انہوں نے منگل ہاٹ اور حسینی عالم پولیس اسٹیشنوں میں بھی خدمات انجام دیں۔سال 2011 میں انہیں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور میرچوک پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا جہاں سے بعد میں ان کا تبادلہ اسپیشل برانچ میں ہوا۔سال 2017 میں انہیں اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (ASI) کے عہدے پر ترقی دی گئی اور ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا۔سال 2024 میں انہیں سب انسپکٹر آف پولیس (SI) کے عہدے پر ترقی حاصل ہوئی اور اسپیشل برانچ میں خدمات انجام دیتے رہے۔
جناب محمد عبدالمجید نے اپنی 43 سالہ طویل ملازمت کے دوران انتہائی دیانت داری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دیے ان کی پوری سروس بے داغ رہی اور ان کے ریکارڈ پر کسی قسم کا کوئی منفی ریمارک درج نہیں ہے۔انہوں نے 31 مئی 2026 کو بحیثیت سب انسپکٹر آف پولیس اپنی ملازمت سے باعزت سبکدوشی حاصل کی ان کی شاندار خدمات محکمۂ پولیس کے لیے ہمیشہ قابلِ قدر اور قابلِ تقلید رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *