آبنائے ہرمز سے مزید 28 جہاز ایرانی مسلح افواج کی نگرانی میں گزر گئے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 تیل بردار ٹینکرز اور کنٹینر بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔ یہ تمام جہاز سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری فورس سے ضروری اجازت حاصل کرنے کے بعد اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے عبور ہوئے۔

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جہازوں کی آمد و رفت ایرانی بحری یونٹس کی نگرانی، ہم آہنگی اور سیکیورٹی تحفظ کے تحت انجام پائی۔

بیان میں کہا گیا کہ خلیج فارس خطے کے مسلم ممالک کا مشترکہ آبی ذخیرہ ہے اور موجودہ صورتحال میں اس خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکہ کی جارحانہ اور مداخلت پسند پالیسیاں ہیں۔

سپاہ پاسداران کی نیوی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر دانشمندانہ کنٹرول مسلسل، مضبوطی اور مکمل اقتدار کے ساتھ جاری ہے تاکہ بحری آمد و رفت کو محفوظ اور منظم رکھا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *