
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک مطلوب رکن کو نینوا کے صحرا کے ایک داخلی راستے پر گرفتار کر لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کی 30ویں بریگیڈ کے انٹیلی جنس شعبے کی ایک ٹیم نے مستند خفیہ اطلاعات اور درست معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک دہشت گرد کو نینوا کے صحرا کے ایک داخلی مقام سے گرفتار کیا۔
بیان کے مطابق گرفتار شخص عراق کے انسداد دہشت گردی قانون کی دفعہ 4 کے تحت عدالتی اداروں کو مطلوب تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش اور انتظامی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرنے اور عدالتی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
