لبنانی مزاحمت کی 24 گھنٹوں میں متعدد کارروائیاں، صہیونی فوج کو بھاری نقصان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی فوج کے خلاف 24 گھنٹوں کے دوران متعدد کاروائیاں کی ہیں جن میں راکٹوں، توپ خانے اور گائیڈڈ میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں، مراکز اور فوجی اڈوں کے خلاف 24 مختلف کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی زوطر الشرقیہ، یحمر الشقیف اور دبین کے اطراف پیش قدمی کو روکنے کے لیے مسلسل جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ کارروائیاں مختلف اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال اور مربوط عسکری حکمت عملی کے تحت انجام دی جا رہی ہیں۔

بیان میں دعوی کیا گیا کہ ان جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ تاحال مذکورہ علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ اس کی سرگرمیاں صرف ان بستیوں کے اطراف تک محدود ہیں۔

حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی فوجی تنصیبات کو کرمیئیل میں راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ دبین کے نواحی علاقے میں اسرائیلی فوج اور اس کے سازوسامان پر توپ خانے اور راکٹوں سے حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں دو مرکاوا ٹینک متاثر ہوئے اور اسرائیلی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

مزاحمت نے مزید بتایا کہ یحمر الشقیف کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوجی اجتماع کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز البیاضہ کے علاقے میں ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل کے ذریعے براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسی مقام پر اسرائیلی فوج اور اس کے عسکری سازوسامان پر راکٹ حملے بھی کیے گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *