
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ حساس حالات میں مسلم اور علاقائی ممالک کے درمیان یکجہتی اور باہمی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے، جبکہ امن پسند مسلم رہنما خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک نہایت حساس مرحلے پر امن پسند مسلم رہنما مل کر امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے متحد ہیں۔ موجودہ حالات میں خطے کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی، اتحاد اور تعاون کی ضرورت انتہائی بڑھ گئی ہے۔
عراقچی کے مطابق مسلم رہنماؤں کا یہ اتحاد نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ تاریخ بھی اس اہم لمحے کو یاد رکھے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔
