سویندو ادھیکاری بنگال کے چیف منسٹر

نئی دہلی ۔ مغربی بنگال کے چیف منسٹر سویندو ادھیکاری ہوں گے انھیں ریاستی بی جے پی مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔

 

یہ پہلا موقع ہوگا جب مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگی۔ جمعہ کے روز بسوا بنگلہ کنوینشن سنٹر میں بی جے پی کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں پارٹی کی جانب سے مقرر کردہ مرکزی مبصر امت شاہ اور شریک مبصر موہن چرن ماجھی بھی موجود تھے۔

 

اجلاس میں متفقہ طور پر سویندو ادھیکاری کو مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کئی اراکین اسمبلی نے سویندو ادھیکاری کے نام کی حمایت کی اور انہیں “مغربی بنگال میں بی جے پی کے چہرے” کے طور پر پیش کیا۔

 

سویندو ادھیکاری اب جلد ہی گورنر آر این روی سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ راج بھون میں آئندہ چند دنوں کے اندر حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *