
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے میں جاری تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے میں جاری سیاسی و سکیورٹی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ بات چیت اور سفارتکاری کا راستہ جاری رہنا چاہیے اور خطے کے ممالک کے درمیان تعمیری اور مثبت تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کہا کہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون سے پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور خطے میں کشیدگی اور تناؤ کے امکانات کو روکا جاسکتا ہے۔
