امریکہ میں گریجویشن ڈے کے اگلے ہی دن کڑپہ کے نوجوان طالب علم محمد کمال شیخ کا انتقال

امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ طالب علم محمد کمال شیخ کا اچانک انتقال ہو گیا۔

 

وہ سان فرانسسکو کی گولڈن گیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے کے ایک دن بعد ہی کیلیفورنیا میں اپنی رہائش گاہ پر نیند کے دوران کارڈیک اریسٹ کا شکار ہوگئے۔

 

محمد کمال شیخ حال ہی میں تعلیم مکمل کرکے امریکہ میں اپنا مستقبل سنوارنے کی تیاری کر رہے تھے۔ ان کی اچانک موت سے خاندان، دوستوں اور امریکہ میں مقیم ہندوستانی طلبہ برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ہندوستانی کمیونٹی میت کو وطن منتقل کرنے اور متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے تعاون کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *