
کولکتہ: مغربی بنگال میں بی جے پی کے اہم قائید سوویندو ادھیکاری کے پی اے چندر ناتھ رتھ کوچہارشنبہ کی رات قتل کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق وہ ایک سیاہ اسکورپیو گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے تھے
جب موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان پر متعدد گولیاں چلائیں۔ انہیں سر، سینے اور پیٹ میں گولیوں کے زخم آئے۔جب وہ 24 شمالی پرگنہ ضلع کے وسطی علاقے میں گاڑی میں سفر کر رہے تھے تو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔
چندر ناتھ کے ساتھ ایک اور شخص بدھ دیو بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں سوویندو ادھیکاری نے بھوانی پور سے کامیابی حاصل کی تھی اور ممتا بنرجی کو شکست دی تھی۔ وہ وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں بھی صف اول میں ہیں۔
ایسے میں ان کے پی اے کا قتل موضوع بحث بن گیا ہے۔
