
نظام آباد ضلع ایکریڈیٹیشن کمیٹی کاضلع کلکٹر کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد
نظام آباد:6 /مئی:(اردو لیکس) ڈسٹرکٹ میڈیا اکریڈیشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ جدید کلکٹریٹ آفسز کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں نظام آباد ڈسٹرکٹ ایکریڈیٹیشن کمیٹی چیرپرسن و ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کمیٹی کے ارکان نے ضلع کلکٹر کو گلدستہ پیش کیا اور اپنا تعارف کرایا۔
اس میٹنگ میں سال 2026-2028 (دوسالہ)کی مدت کیلئے ایکریڈیشن کارڈ کیلئے آن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ کی گئی۔ کمیٹی کے ارکان نے 252 G.O. کے تحت اہل درخواستوں کو کمیٹی نے سفارش کی جس کو چیرپرسن و ضلع کلکٹرایلا ترپاٹھی نے انہیں منظوری دی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے ذریعہ اہل صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرنے کے عمل کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہموار اور مکمل طور پر شفاف طریقے سے انجام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں آنے والی درخواستوں کی بھی اسی طرح اچھی طرح جانچ کی جائے اور ہر اہل صحافی کو ایکریڈیشن کارڈ دیا جائے۔
اس میٹنگ میں ضلع پبلک ریلیشن آفیسر این پدما شری، ڈپٹی ایگزیکٹیو انفارمیشن انجینئر ایم امیش چندر راؤ، آر ٹی سی پی او پدمجا، ڈسٹرکٹ ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے ممبران اے نرسملو، آر بھوپتی، جی سائی پرساد، سی ایچ جانسن، ایم اے ماجد، کے رندھیانند،محمد غوث، ایس سریکانت، این سرینواس نے شرکت کی۔
