سنٹرل واٹر کمیشن کے ہفتہ وار بلیٹن کے مطابق ملک کے 166 آبی ذخائر میں کل لائیو ذخیرہ کم ہو کر 71.082 ارب گھن میٹر (بی سی ایم) رہ گیا ہے، جو ان کی کل صلاحیت 183.565 بی سی ایم کا صرف 38.72 فیصد ہے۔ 9 اپریل 2026 کو یہ سطح 44.71 فیصد تھی یعنی 3 ہفتوں میں قابل ذکر کمی درج کی گئی ہے۔ یہ 166 آبی ذخائر ملک کی 257,812 بی سی ایم آبی ذخیرہ کرنے کی کل تخمینہ صلاحیت کا تقریباً 71.20 فیصد رکھتے ہیں۔ ان میں سے 20 آبی ذخائر ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے جڑے ہوئے ہیں جن کی مشترکہ صلاحیت 35,299 بی سی ایم ہے۔
ملک میں پانی کا بحران شدید، 166 آبی ذخائر کی سطح 40 فیصد سے نیچے، 8 صوبے سب سے زیادہ متاثر
