رہبر معظم کے فرمان کے مطابق فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے،ایرانی آرمی چیف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ آج ایرانی فوج پہلے سے کہیں زیادہ تیار اور مضبوط ہے اور کسی بھی خطرے یا سازش کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب آیت‌الله سید مجتبی حسینی خامنہ‌ای کی رہنمائی اور ایرانی قوم کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے فوج اپنی تمام ذمہ داریاں، جیسے ملک کی خودمختاری، سرحدوں کی حفاظت اور اسلامی جمہوریہ ایران کا تحفظ بہترین انداز میں انجام دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

میجر جنرل حاتمی نے مزید کہا کہ فوج کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے پیچھے اساتذہ اور پروفیسروں کی علمی، تربیتی اور تعلیمی کوششیں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ سالہ جنگ اور حالیہ غیر منصفانہ جنگوں کے تجربات نے فوج کو یہ سکھایا ہے کہ اپنی دفاعی طاقت اور تیاری کو بڑھانا لازمی ہے تاکہ وہ ملک کے تحفظ میں اپنی ذمہ داری سنجیدگی کے ساتھ پوری کرے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *