
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام آئی اے ای اے کی مکمل زیرنگرانی فعالیت کررہا ہے اس جوہری مواد کے پُرامن استعمال سے انحراف کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوری ایران کے ایرانی نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا تمام افزودہ یورینیم ہمیشہ سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی مکمل نگرانی میں رہا ہے اور آج تک ایسی کوئی رپورٹ موجود نہیں جس میں ایران کے جوہری مواد کے پُرامن راستے سے ہٹنے کی اطلاع دی گئی ہو۔
نمائندے نے مزید کہا کہ امریکہ نے این پی ٹی کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا افسوس ناک اقدام کیا تاکہ ایران کے پروگرام کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرے اور جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے اپنے مکروہ کردار پر پردہ ڈالے۔
انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے نے امریکی اقدام کی مذمت تک نہیں کی۔
