مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے لیے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق عراقچی “میناب 168” پرواز کے ذریعے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچے، جسے میناب کے اسکول کے بچوں کی یاد میں منسوب کیا گیا ہے۔
یہ دورہ عراقچی کے علاقائی سفر کے سلسلے کی کڑی ہے، جہاں وہ گزشتہ تین روز کے دوران پاکستان کے شہر اسلام آباد میں دو مرحلوں میں مذاکرات کرچکے ہیں جبکہ عمان کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔
سینٹ پیٹرزبرگ کے بین الاقوامی پولکووا ایئرپورٹ پر ایران کے سفیر کاظم جلالی اور روس کے بعض اعلی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
