
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی اور فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ صورتحال اور جاری سفارتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران موجودہ علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں، بالخصوص جنگ بندی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
