حزب اللہ کا جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی ردعمل؛ اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی تباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں دشمن کے خلاف کاروائی کرکے ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی جنوبی لبنان کے دیہات میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشی گھروں کو مسمار کرنے کے جواب میں کی گئی۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کو جنوبی لبنان کے قصبے رمیہ میں ایک خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جنوبی لبنان کے دیہات میں گھروں کی تباہی کے حالیہ واقعات کا براہ راست ردعمل ہے۔

اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں کے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی گزشتہ ہفتے جمعرات سے نافذ ہوئی تھی، تاہم اطلاعات کے مطابق اس دوران متعدد مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *