
تلنگانہ میں ایک اور نئی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں آیا ہے۔ سابق ایم ایل سی اور تلنگانہ جاگرتی کی صدر نے اپنی نئی پارٹی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
میڑچل ضلع کے منیرآباد میں واقع ایک کنونشن میں منعقدہ بڑے جلسے کے دوران انہوں نے اپنی پارٹی کا نام تلنگانہ راشٹرا سینا (TRS) رکھنے کا اعلان کیا اور پارٹی پرچم بھی جاری کیا۔ جھنڈے میں پیلے پس منظر پر نیلے رنگ میں تلنگانہ کا نقشہ اور TRS درج ہے۔
واضح رہے که کویتا سابق چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھر راو کی دختر ہیں اور وہ سابق میں بی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ اور رکن کونسل رھ چکی ہیں پارٹی نے انھیں گذشته سال مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی سے برطرف کردیا تھا
