کانگریس حکومت کو کالیشورم پراجکٹ معاملہ میں ایک بڑا جھٹکہ،سینیئر بی آر ایس پارٹی قائد جناب علی مسقطی ی)

کانگریس حکومت کو کالیشورم پراجکٹ معاملہ میں ایک بڑا جھٹکہ،سینیئر بی آر ایس پارٹی قائد جناب علی مسقطی کا پریس کانفرنس سے خطاب۔

حیدرآباد۔23/اپریل(سفیرنیوز/صدائے حسینی)جناب علی مسقطی نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ سابقہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور سابق وزیر مسٹر ٹی ہریش راؤ کو بڑی راحت دیتے ہوئے تیلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر اُن دونوں سمیت دیگر دو درخواست گزاروں کے خِلاف کوئی کاروائی نہ کرے ، اور کہا کہ سب معاملہ ٹھیک ٹھاک ہے ،علی مسقطی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے جو الزامات کے چندر شیکھر راؤ ، اور ہریش راؤ پر عائد کیے گئے تھے وہ حکومت پر ایک بد نما داغ کے مماثل ہیں انہوں نے کہا کہ ،کے سی آر نے تقریبا 20 سال کی جدوجہد اور کوششوں کے بعد علحدہ تیلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لایا اور ریاست تیلنگانہ میں کالیشورم پراجیکٹ کے علاوہ دیگر کئی پراجکٹس بشمول فلائی اوور بريجس کی تکمیل کرتے ہوئے ہندوستان بھر میں ریاست تیلنگانہ کو نمبر ون ریاست کا درجہ دلایا ایسے شخص پر الزامات عائد کرنا، تنقید کرنا کانگریس نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جو کام کرتے ہیں ان پر الزامات عائد کرنا اور تنقید کرنا کانگریس کا شیوہ بن چکا ہے علی مسقطی نے کہا کہ کالیشورم پراجیکٹ، سے قبل جب متحدہ آندھرا تھا اس وقت دھان کی پیداوار انتہائی کم مقدار میں ہوا کرتی تھی اور فروخت میں بھی کمی واقع تھی اسی طرح دیگر اشیاء جیسے دال وغیرہ میں بھی پیدوار کم تھی لیکن کا لیشورم پراجکٹ کے باعث آ ج لاکھوں ایکڑ آ راضی پر دھان کی پیداوار کے علاوہ دیگر اشیاء کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ 50 سال سے متحدہ آندھرا میں نہیں ہوئی تھی جو کام کانگریس پارٹی نہیں کر سکی وہ کام ریاست تیلنگانہ کے سابقہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کرتے ہوئے اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ،علی مسقطی نے کہا کہ، کے سی آر نے ، ہر گاؤں ہر ضلع میں پینے کے پانی کی وافر مقدار میں سہولت فراہم کی اور دیگر ترقیاتی کام کرتے ہوئے ریاست بھر میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی جبکہ دوسری حکومتیں غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کرتی۔ ایسے شخص پر الزامات عائد کرنا، تنقید کرنا کانگریس نے اپنا نشانہ بنا لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جو کام کرتے ہیں ان پر الزامات عائد کرنا اور تنقیدوں کا سہارا لینا اُن کا وطیرہ بن چُکا ہے ،لیکن کے سی ار نے اپنے دور حکمران میں گھر گھر پینے کے پانی کی سربراہی کو لامتناہی طور پر جاری رکھا غریب عوام کے لیے دو بیڈ روم پر مشتمل کمپلکس کا جال بچھایا اور جن کے پاس کھلی اراضی پانچ ایکڑ اور دس ایکڑ واقع تھی اُنہیں کاشت کاری کے لیے رقم کی ا جرائی کو یقینی بنا یا اسی طرح کے چندر شیکھر راؤ کارنامے بے شمار ہے جس کی وجہ سے اج غریب عوام کو باریک چاول نصیب ہو رہا ہے باریک چاول کی پیداوار میں بھی بہت بڑا حصہ کے سی آر کو ہی جاتا ہے کا لیشورم پراجیکٹ کوئی معمولی پراجیکٹ نہیں ہے اس پراجیکٹ کے ذریعے بے شمار کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے علی مسقطی نے کہا کہ ،کے سی ار کے کاموں سے خوفزدہ ہوتے ہوئے ان کی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو تے ہوئے کانگریس حکومت کے سی ار پر الزامات عائد کرنا اور تنقید کرنا اپنا ایک مدعا بنالیا ہے ریاست تیلنگانہ میں کانگریس حکومت کے دو سال کے اختتام کے باوجود کوئی ایسا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا جس سے عوام کو سہولت واقع ہو سکے اور نہ ہی کوئی ایسا بڑا کارنامہ کیا گیا جس کو انے والے نسلیں یاد رکھے علی مسقطی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جو چھ اسکیمات کا اعلان کیا تھا اج کی تاریخ تک اس پر عملہ واری نہیں کی گئی نہ ہی کوئی مسلمان کو ایم ایل سی بنایا گیا نہ ہی کسی کو منتخب کیا گیا قبل ازیں ایک مسلمان کو ایم ایل سی بنایا گیا اور چند دن میں انہیں ہٹا دیا گیا یہ قانون کونسا ہے جب حکومت کو کسی مسلمان کو ایم ایل سی بنانا تھا تو پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا تھا لیکن کسی قابل اور معتبر شخصیت کو ایم ایل سی کے عہدے پر فائض کرنا بعد ازاں ان کے متبادل کسی اور کو منتخب کرنا مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اُنہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کبھی بھی مسلمانوں کی تھی اور نہ ہی ہے انہوں نے کہا کہ مقامی پارٹیاں جیسے تیلگوشم اور ٹی ار ایس یہ پارٹیاں ریاست کو عملی طور پر ترقیاتی ریاست میں تبدیل کرتے ہوئے عوام کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے برعکس کانگریس حکومت کبھی بھی ترقیاتی کاموں پر توجہ نہیں دی بلکہ سابقہ حکمران پر الزامات عائد کرنا ، مقدمات درج کروانا اور عوام کو دھوکہ دینا یہی کام کانگریس کر رہی ہے اج کانگریس کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث نہ صرف بڑا جھٹکا ملا ہے بلکہ حکومت کو بدنامی بھی حاصل ہوئی ہے ،علی مسقطی نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں عدلیہ نے اپنے فیصلے کے ذریعے حکومت کی کالے کرتوتوں کو بے نقاب کیا ہے انہوں نے سابقہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور کے ٹی راما راؤ اور ہریش راؤ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی لڑائی میں حق کو جیت حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے نہ صرف بی آر ایس پارٹی قائدین ، کارکنان بلکہ ریاست تیلنگانہ کے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے علی مسقطی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے حیدر اکے نام پر غریب عوام کو بے گھر کردیا گیا ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کاموں پر نظر ثانی کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *